معروف گائناکلوجسٹ ڈاکٹر سیٹھنا انتقال کرگئے

May 09, 2021

کراچی( اعظم علی/نمائندہ خصوصی) ملک کے معروف گائناکلوجسٹ ڈاکٹر فریدون سیٹھنا انتقال کرگئے ان کی آخری رسومات اتوار کی صج 9 بجے ا ن کی رہائشگاہ 8 میری روڈ، باتھ آئی لینڈ پر ادا کی جائیں گی کورونا وائرس کے باعث صرف فیملی اور عزیزواقارب ہی حصہ لے سکیں گے،ڈاکٹر فریدون سیٹھنا سابق وزیر اعظم بے نظیر بٹھو کے فیملی ڈاکٹر رہے ہیں ۔ڈاکٹر سیٹھنا کے انتقال پر سندھ کے صوبائی وزیر مرتضٰی وہاب اور سینیٹر شیری رحمٰن نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔