بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش

May 09, 2021


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔

طوفانی بارش کے باعث تربت اور تمپ کے درمیان 132 کے وی کا ٹاور گرگیا۔

آندھی اور بارش کی وجہ سے تربت، گوادر، پنجگور، ہوشاب، پسنی، اورماڑہ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔