بلوچستان میں کہیں موسم گرم تو کہیں بارش

May 09, 2021

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف، موسم خشک اور گرم ہے، تاہم لسبیلہ، آواران، کیچ، پنجگوراور تربت میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے، اندرون بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع صاف، موسم خشک اور گرم ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے لسبیلہ، آواران، کیچ، پنجگور اور تربت میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔


کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ژوب اور پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ، خضدار میں 20، سبی میں 23، تربت اور گوادر میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔