عمران خان نے FIA کو یرغمال بنایا ہوا ہے، مریم اورنگ زیب

May 09, 2021

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

مسلم لیگ نون کی رہنماؤں رانا ثناء اللّٰہ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان نون لیگ مریم اورنگ زیب نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہزاد اکبر کے کہنے پر ایف آئی اے کا پورا ادارہ کام کر رہا ہے، ایف آئی اے آفس پر حملہ ہوا ہے تو قانونی کاروائی کریں، جواب دیں گے۔