• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ FIA آفس پہنچ گئے

شہبازشریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا معاملے پر مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ ایف آئی اے آفس پہنچ گئے۔

مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ کے علاوہ لیگی کارکن بھی ایف آئی اے آفس کے باہر بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مریم اورنگ زیب اور عطاتارڑ ایف آئی اے آفس کے اندر چلے گئے۔

واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینےکی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

تازہ ترین