پراناشجاع آباد روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی،عید کےبعدگرینڈآپریشن کاعندیہ

May 10, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کے بغیر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ڈبل پھاٹک پہنچ گئے اور دکانوں کے آگے لگائے گئے بنچ، تھڑے اورٹھیلے ہٹوا دئے گئے۔تجاوزات کرنیوالے دکانداروں اور ٹھیلے لگانے والوں کی کونسلنگ بھی کی گئی ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے بعد پرانا شجاع آباد پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔