پولیس کارروائی میں ایک شخص گرفتار،150لیٹرشراب برآمد

May 10, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ شمس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب فروش ملزم ساجد ہزارہ کو گرفتار کر کے 150 لیٹر شراب برآمد کرلی ،ملزم کو تھانہ شاہ شمس کے علاقے پل ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا، برآمد ہونے والی شراب عید کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔