موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے پرتلخ کلامی اورتشدد،نوجوان زخمی

May 10, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)تھانہ دولت گیٹ کےعلاقے میں شہری سلمان ناصر اپنی موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ النگ دولت گیٹ پر مدثر کی موٹرسائیکل سے ٹکراگئی جس کےبعد دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی ،مدثر نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلواکر سلمان پر تشدد کیا اور فرار ہوگئے،واقعے کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی سلمان کو طبی امداد دلوانے کےبعد فرار ہونے والے ملزمان کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔