سعودیہ میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد واپسی ہوگی، شیخ رشید

May 10, 2021

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار ہیں۔ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں۔