راجن پور:13سالہ لڑکے کی 4 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

May 10, 2021

راجن پور میں 13 سالہ لڑکے نے 4 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کلیم محبوب کے مطابق تھانہ کوٹ مٹھن پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔

13 سالہ ملزم بلال نے بچی کو زبردستی پکڑ کر کھیتوں میں زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بچی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال میں منتقل کر دیا گیا، بچی کے میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔