سکھر (بیورورپورٹ ) دارلامان سکھر میں پناہ لینے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف، پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کراچی کے حکم پر کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق متاثرہ خاتون نے سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ کو تحریری خط کےذریعے زیادتی کے حوالے سے بتایا، سندھ ہائی کورٹ کراچی کےحکم پر سیشن جج سکھر نے انکوائی کی، انکوائری میں دارالامان میں رہائش پذیر 8 خواتین کے بیانات قلمبند کئےگئے جس میں خواتین نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں، دارالامان کےکلرک نےکئی بار زیادتی کی،جبکہ زیادتی کرنے والا دارالمان کا کلرک ہمارے احتجاج پر ہمیں جان سے مارنےکی دھمکیاں دیتا تھا، سندھ ہائی کورٹ کراچی بینچ کے اُحکامات پر ملزم شریف مغل کو گرفتار کرکے سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی سیکشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔