وزیراعلیٰ پنجاب کی تربت میںFC اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی مذمت

May 10, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی، شہداء کی لازوال قربانیوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے یک جان ہے۔