ٹریسی برابن ویسٹ یارکشائر کی پہلی میٹرو میئر منتخب

May 10, 2021

باٹلے سے ممبر پارلیمنٹ ٹریسی برابن ویسٹ یارکشائر کی پہلی میٹرو میئر منتخب ہوگئیں۔

یارکشائر کے میٹرو میئر کی حیثیت سے لیبر پارٹی کی ٹریسی برابن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا ، ٹریسی 59 فیصد سے زائد ووٹ کے ساتھ ویسٹ یارکشائر کی پہلی میٹرو میئر منتخب ہوئیں۔

کنزر ویٹو امیدوار لیڈز سٹی کونسلر میتھیو رابنسن دوسرے نمبر پر رہے۔

منتخب میئر برابن کو نقل و حمل، انسداد جرائم، پلاننگ کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

برابن کے حلقے میں لیڈز، بریڈ فورڈ، ویک فیلڈ، کالڈار ڈیئل کے شہر شامل ہیں۔