مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل اور کار لفٹرز سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

May 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل اور کار لفٹرز سمیت9 ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان میں راجہ سلیم یو سف اسکا بیٹا حمزہ سلیم اور شاکر، غلام علی اور نا صر ، نور احمداور تیمور ، 25 سالہ رحمت ﷲ اور 28سالہ طاہر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔