سوات، سیاحوں کی گاڑیوں کو کالام میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

May 11, 2021

سوات(نمائندہ جنگ)سوات میں پولیس نے مدین پل کی چیک پوسٹ پر سیاحوں کی 2 گاڑیوں کو واپس کردیا، سیاحوں سے بھری دو گاڑیاں سوات میں داخل ہوکر کالام کی طرف جاری رہی تھیں کہ مدین میں رابطہ پل پر قائم چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اور لیویز اہلکاروں نے دوگاڑیوں کو سیاحتی مقامات بند ہونے کے باعث واپس بھجوادیا۔