دیگیں پکانے والوں کی چاندی منہ مانگے دام وصول کرتے رہے

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) 27رمضان المبارک کے حوالے سے شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے پکی پکائی دیگوں والوں نے بھی منہ مانگے دام وصول کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ماہ مقدس کی 27ویں روزہ کےموقع پر شہر میں بڑے پیمانے پر خیرات کا کام کیا جاتا ہے۔شہر بھر میں دیگیں تیار کروا کرغرباء اور رشتہ داروں وغیرہ میں تقسیم کی جاتی ہیں۔گزشتہ روزدیگیں تیار کرنے والوں کوبڑی تعداد میں آرڈرز موصول ہوئے جس پر ان کے لئے آرڈرز پورے کرنا دشوار ہو گیا اور شہر میں دیگیں پکانے والے نایاب ہو گئے ہیں۔دوسری جانب ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی جانب سےپکی پکائی دیگوں کےمنہ مانگے دام وصول کئے جاتے رہے شہریوں نے گراں فروشوں کے خلاف نوٹس لئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔