ایس پی ریلوے کا کینٹ سٹیشن کا دورہ،کوروناایس او پیزکاجائزہ

May 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس پی ر یلوے ملتان کوثر عباس نے نفری کے ہمراہ کورونا ایس او پیز چیک کرنے کیلئے کینٹ ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ضروری ہدایات جاری کی اور سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ٹرین کے انتظار میں اسٹیشن پر بیٹھے مسافروں میں ایس او پیز کے تحت سماجی فاصلے کو بھی مانیٹر کیا جا ئے گا۔