اداکارہ شویتا تیواری اور شوہر میں بیٹے کی وجہ سے تلخی، ایک دوسرے پر الزامات

May 11, 2021

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کی اداکارہ شویتا تیواری اور ان کے ناراض شوہر ابھینو کوہلی میں انکے بیٹے کی وجہ سے آپس میں تلخی پیدا ہوئی ہے، اور دونوں نے ایک دوسرے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر الزامات عائد کیے ہیں۔

اس لڑائی جھگڑے میں شدت اس وقت زیادہ ہوگئی جب شویتا اپنے رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی 11 کی شوٹ کے لیے کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) روانہ ہوئیں۔

جس پر ان کے ناراض شوہر ابھینو کوہلی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اس میں دعویٰ کیا کہ بچے کو اکیلا چھوڑ کر اسکی ماں شویتا بیرون ملک چلی گئی۔

ابھینو کوہلی کے مطابق وہ ممبئی کے ہوٹلوں میں کئی دن سے اپنے بچے کو تلاش کرتے پھر رہے ہیں۔ ان کے مطابق عدالت نے انھیں روزانہ ویڈیو کال کرنے کی اجازت دی ہے۔

ابھینو کا کہنا ہے کہ یہ ایک ہوٹل میں تھے لیکن انھیں یہ نہیں معلوم ہوٹل کونسا ہے۔ ادھر شویتا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے ابھینو کو فون کال کرکے بتایا تھا کہ میں کیپ ٹاؤن جارہی ہوں اور بچہ میری فیملی کے ساتھ بالکل محفوظ ہے۔

سب کچھ بتا کر جانے کے باوجود میں ابھینو کی ویڈیو دیکھ کر حیران ہوں، مجھے نہیں پتہ کے اس کے پیچھے اسکا کیا ایجنڈا ہے، جبکہ وہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق روزانہ ویڈیو کال پر بچے سے ایک گھنٹہ بات بھی کرتے ہیں۔

شویتا کا کہنا ہے کہ ابھینو اپنے بیٹے کی دیکھ بھال اور پرورش کے لیے کسی بھی قسم کی مالی مدد نہیں کرتے۔