کرپٹو کرنسی ایتھیریم ایجاد کرنیوالا روسی نوجوان دنیا کا سب سے کم عمر ارب پتی

May 12, 2021

ماسکو (اے پی پی)آٹھ سال قبل 19 سال کی عمر میںکرپٹو کرنسی ایتھیریم ایجاد کرنے والا روسی نوجوان دنیا کا سب سے کم عمر ارب پتی بن گیا ۔ وٹالک یو ٹرین کی عمر 27 سال ہے اور اب وہ کینیڈا میں مقیم ہے۔وٹالک یو ٹرین کے پاس ایتھیریم کے 3 لاکھ، 33 ہزار، پانچ سو کوائن ہیں۔ ایک کوائن کی قیمت مارکیٹ میں ’’کوائن مارکیٹ کیپ‘‘ ویب سائٹ کے مطابق 10 مئی کو 4,150 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یوں وٹالک کے اثاثوں کی قیمت 1 ارب 38 کروڑ ڈالر کے قریب بنتی ہے۔