پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں 15.813 بلین روپے کے سودے

May 12, 2021

کراچی(اے پی پی)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے 15.809بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 11,097 رہی۔ منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ سود ے کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہوئے جن کی مالیت 5.537بلین روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.444بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100کے سودوں کی مالیت 2.599بلین روپے ، کا پر کے سودوں کی مالیت 870.767ملین روپے ، ڈبلیو ٹی آیٔ خام تیل کے سودوں کی مالیت 682.516 ملین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 551.911ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 516.053ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 497.386ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 60.133ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 35.728 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 13.521 ملین روپے رہی۔