پولیس بھی سٹریٹ کرائم سے محفوظ نہ رہی، آر پی او آفس ملازم سے موٹر سائیکل، موبائل اور پرس چھین لیا گیا

May 12, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)آرپی اوآفس کے ٹیلی فون آپریٹر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا۔ ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں تعینات ٹیلی فون آپریٹر اورمشہورنعت خواں کانسٹیبل محمدعاصم نے تھانہ بنی کو بتایا کہ وہ سحری کے وقت محفل نعت میں شرکت کے بعد اپنے نئے 125موٹرسائیکل پرگھرجارہے تھے کہ اصغرمال روڈپر بیکری کے قریب 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پرانہیں روک لیا اوران سے ان کاموٹر سائیکل اپلائیڈ فار ،موبائل اور پر س چھین کر فرار ہو گئے۔انہوں نے ایک راہ گیرکے موبائل فون سے ریسکیو15پرکال کی جس پرتھانہ بنی پولیس موقع پرپہنچی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ۔