شکایات کے ازالے کیلئے ہمارا سٹاف3شفٹوں میں کام کر رہاہے،میپکو چیف

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ سرکاری تعطیلات کے دوران صارفین کی شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کیلئے سٹاف تین شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہاہے۔ میپکو ریجن کے تمام سپریٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز نے شکایات کے ازالے کی مانیٹرنگ کیلئے سب ڈویژنل دفاتر کے شکایات سنٹرز اور کسٹمرسروسز سنٹرز میں چیکنگ شروع کردی ہے ۔دریں اثناء ایکسین میپکو لودہراں ڈویژن نے جلہ سب ڈویژن میں رات کے اوقات میں شکایت سنٹر کی چیکنگ کی اور صارفین کی درج ہونے والی شکایات پر ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔