کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلیے پولیس سرگرم

May 12, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور مہم جاری ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے گردیزی مارکیٹ اور گلگشت ڈویژن کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا وزٹ کیا ایس ایچ او گلگشت بشیر احمد ہراج، ایس ایچ او پرانی کوتوالی فیصل علی اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے ایس پی گلگشت ڈویژن نے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کا جائزہ لیاانہوں نے ہدایت کہ صرف وہی دکانیں کھلی رہنے دی جائیں جن کے کھلے رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔