فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل گھبراہٹ محسوس کررہی ہوں،دیشا پٹانی

May 12, 2021

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل پرجوش بھی ہوں اور گھبراہٹ بھی محسوس کررہی ہوں۔

فلم ’رادھے‘ میں بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے سوال کے جواب میں دیشا پٹانی نے کہا کہ سلمان خان،رندیپ ہودا اور جیکی شروف لیجنڈ اداکار ہیں،ان کےساتھ کام کرنے میں مزہ آیا۔شوٹنگ کے ہر دن ان تمام لوگوں سے سیکھنے کا موقع ملا۔میں نے بھارت کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اس سے زیادہ اور کیا چاہیے۔

دیشا پٹانی نے مزید کہا کہ سلمان خان کا الگ ہی اسٹائل ہے، انکی موجودگی بہت بڑی چیز ہے،وہ جب ڈانس کرتے ہیں تو لوگ کسی اور کو نہیں دیکھتے۔

دیشا پٹانی کا کہنا ہے کہ فلم دیکھنے والوں کا ردعمل جاننے کے لئے پرجوش ہوں اور امید کرتی ہوں کہ ’رادھے‘ لوگوں کو پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کل سنیما گھروں اور دیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہورہی ہے۔سلمان خان نے فلم کی آمدنی سے حاصل ہونے والی رقم سے کورونا متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔