کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان

May 12, 2021

کراچی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں جنوب مغرب سے آنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے 27 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔