کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق مغربی ڈسٹربنس کے زیراثر کراچی میں دو سے تین دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
شمالی علاقوں سے ہوائیں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔