30 سال سے زائد افراد کیلئے ویکسین رجسٹریشن کھول رہے ہیں: اسد عمر

May 12, 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ16 مئی سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی جائے گی۔

یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی میں بہتری آ رہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعدادِ کار بڑھ رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے اہل افراد کی کیٹیگری میں اضافہ جاری ہے۔