کراچی سمیت سندھ میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت

May 12, 2021


وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔

ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلے کے مطابق ریسٹورینٹ کرسیاں نہیں لگائیں گے، جبکہ ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔