عید کے بعد پی ڈی ایم اہم فیصلے کرے گی، رانا ثنا اللّٰہ

May 12, 2021

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ عید کے بعد اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن میں غیر سیاسی مداخلت بند ہونی چاہیے، ملک میں صاف و شفاف الیکشن پی ڈی ایم کا بنیادی نکتہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس عید کے بعد ہوگا، جس میں اہم فیصلے ہوں گے، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے معاملہ پر بھی غور ہوگا۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں حکومت کےخلاف مؤثر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف تمام کیسوں سےسُرخرو ہوں گے۔