سلامتی کونسل فوری طور پر اسرائیل فلسطین جنگ بندی کا مطالبہ کرے، آئرلینڈ

May 12, 2021

آئرلینڈ کے وزیر خارجہ سائمن کووینی نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئرش وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے۔

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ کے شہری ایک اور جنگ برداشت نہیں کرسکتے۔ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند ہونے چاہئیں۔

شہریوں خصوصاً بچوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔ آئرش وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ وقت سیاسی رابطوں کا ہے اور ہمیں اب عمل کرنا چاہیے۔