لیبر پارٹی کلڈر ڈیل کونسل پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب

May 13, 2021

ہیلی فیکس( زاہدانور مرزا)ہیلی فیکس کلڈرڈیل کونسل کے زیراہتمام لوکل کونسل کے انتخابات میں لیبرپارٹی کلڈرڈیل کونسل پر دوبارہ اپنا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ کلڈرڈیل کونسل میں لیبر نے اکثریت حاصل کرلی۔ کلڈرڈیل کونسل کے تین وارڈز میں پاکستان نثراد امیدواروں کو شکت ہوئی ،سابق کونسلر محمد الیاس ،شاکر صغیر اور جاوید بیشر کو اپنے حلقوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، سابق کونسلر محمد الیاس سرکٹ وارڈ سے اور شاکر صغیرایششائی وارڈ پارک وارڈ سے حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی جبکہ جاوید بشیر لب ڈیم کے ٹکٹ پر آلینڈ وارڈ سے مدمقابل تھے۔لیبر پارٹی نے 8 حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے9 جبکہ لبرل ڈیموکریٹک 2 نشستیں حاصل کر سکی، ایششائی وارڈ پارک میں لیبر پارٹی کی کونسلر جینی لین 2375 ووٹ حاصل کرکے اپنی نشت کا تحظ کرنے میں باآسانی کامیاب ہو گئی جبکہ ان کے مدمقابل پاکستانی نژاد سابق کونسلر چوہدری شاکر صغیر 1297 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔۔کالڈرڈیل کے 17 واڈز میں 51 امیدوار ہیں، ہر امیدوار کی مدت چار سال ہے۔ ہر وارڈ میں تین کونسلر ہوتے ہیں ہر کونسلرز 4 سال کی مدت کے لئے منتخب ہوتا ہے۔