تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، تعمیرات مسمار، اراضی واگزار

May 13, 2021

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اےکے شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کو بھی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں ۔ گزشتہ روز ایچ نائن،ترامڑی اورجی سیون کچی آبادی میں آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا اور دس کنال سے زائد رقبہ واگزار کروایا گیا۔گزشتہ روز ایچ نائن میں غیر قانونی طور پر بنانے جانے والے کمروں کو گرا دیا گیا ،ترامڑی چوک میں بلاکس بنانے والی فیکٹری اور ایک چھپر ہوٹل کو مسمار کیا گیا اور دس کنال سے زائد رقبہ واگزار کروایا گیا۔جی سیون کچی آبادی میں بھی نئےبنائے جانے والے مکان کو گرا دیا گیا ۔سی ڈی اے انتظامیہ نے تنبیہ کی ہے کہ قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے سے گریز کیا جائے ۔