4 لڑکیاں اغواء

May 13, 2021

راولپنڈی،اسلام آباد ( سٹاف رپورٹرخصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے 4 لڑکیاں اغواء ہو گئیں۔ تھانہ سول لائن کو حیدرنے بتایاکہ اس کی بیٹی (م)کووقاص وغیرہ نے اغواءکرلیا ۔تھانہ کلرسیداں کو عبدالوحید نے بتایاکہ ظفیر احمد ، ارسلان ولد ظفیر احمد ، نعمان ولد ظفیر احمد و دیگر ملزمان میرے گھر آئے ۔ظفیر احمد نے میری20سالہ بیٹی (ن) کو آواز دی، جیسے ہی گیٹ کے پاس پہنچی تو مذکورہ ملزمان اسے ایک گاڑی میں بٹھاکرا غواء کر لے گئے۔زرینہ بی بی نے کھنہ پولیس کو بتایا کہ طارق خان نے 24 سالہ بیٹی( ع )کو پنڈوریاں سے اغوا کرلیا ۔ ریحانہ عباسی نے بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ میری 14 سالہ بیٹی اغواء ہو گئی ۔