سول ہسپتال کے کسی پیرا میڈیکس کو معطل نہیں کیا گیا ،شفا مینگل

May 13, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے پیرا میڈیکس کی معطلی کی خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں پیرا میڈیکس فرنٹ لائن سپاہی کاکردار ادا کررہے ہیں کورونا کے باعث اب تک سول ہسپتال کے چار پیرا میڈیکس شہید ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود پیرا میڈیکس کی معطلی کی خبریں چلا کر ہماری حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شفا مینگل نے کہا کہ پیرا میڈیکس کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ دفتر پورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ چند عناصر سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے غلط خبریں شائع کروارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی پیرا میڈیکس کو معطل نہیں کیا گیا۔ اخبارات میں شائع ہونے والی خبر حقائق کے برعکس ہے۔ حاجی شفا مینگل نے کہا کہ پیرا میڈیکس سٹاف ایسوسی ایشن نے غیر ذمہ داراور غیر حاضر پیرا میڈیکس عام دنوں کی نسبت موجودہ صورتحال میں محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں جبکہ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر مریضوں کی خدمت کررہے ہیں اس وقت بھی سول ہسپتال میں کورونا آئی سی یو میں خدمت کررہے ہیں ۔