سردار سرفراز خان عید بختیار آباد ڈومکی میں منائیں گے

May 13, 2021

کوئٹہ (آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماپارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی سردار سرفراز چاکر ڈومکی عید اپنے آبائی علاقے بختیار آباد ڈومکی میں منائیں گے تاہم کورونا کی وباکے باعث مبارکباد اور عید ملن پارٹی نہیں ہوگی۔ بیان میں انہوں نے تمام ووٹرز ، دوست و احباب حلقہ انتخاب کے تمام لوگوں اور ملک بھر کے عوام سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال ہم عید الفطر ایک ایسے موقع پر منارہے ہیں جب کورونا وائرس کی وباکا پھیلا وجاری ہے اور نہ صرف مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے بلکہ اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت نے لاک ڈان اور دیگر بندشوں کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ایس اوپیر کا خیال رکھیں احتیاط کریں۔