شاہ محمود،یوسف رضا گیلانی،جاوید ہاشمی ملتان میں عید منائیں گے

May 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی،چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، پارلیمانی سیکرٹری پنجاب محمدندیم قریشی ، حاجی جاوید اختر انصاری ،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ملک احمد حسین ڈیہڑ ، ظہیر الدین علیزئی، حاجی جاوید اختر انصاری ملتان عید منائیں گے۔شاہ محمودقریشی دربار عالیہ حضرت غوث بہاء الدین زکریاؒ پر نماز عید پڑھیں گے اور دعا کرائیں گے اور عید کے اگلے روز زکریا کمپلیکس میں لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے، اسی طرح سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی دربار عالیہ حضرت پاک شہید ؒ پر عید نماز پڑھیں گے اور لوگوں سے عید ملیں گے اور سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی شاہی عید گاہ خانیوال روڈ پر نماز عید پڑھنے کے بعد لوگوں سے عید ملیں گے بعدازاں وہ مخدوم رشید روانہ ہو جائیں گے جبکہ عید کے دوسرے روز ملتان والی رہائش گاہ پی سی کالونی میں مصروف دن گزاریں گے، اپنے پیغام میں مخدوم جاوید ہاشمی نے عوام سے اپیل کی ہے عید الفطر کے روز بھی ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔