ریلوے انتظامیہ کا پنجاب ہائی وے کو بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مراسلہ

May 13, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے پنجاب ہائی وے کو بقایاجات کی ادائیگی کے لئے مراسلے جاری کر دیئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایکسین ملتان نے اپنی شاہرات پر موجود ریلوے پھاٹکوں کی مد میں 1کروڑ 15لاکھ روپے جبکہ ایکسین سرگودھا نے 60لاکھ روپے کی ادائیگی کی ہے، اسی طرح خانیوال، وہاڑی، لیہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، بہالپور دیگر اضلاع کے ایکسین کو مراسلے جاری کئے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے بقایاجات کی ادائیگی کریں بصورت دیگر ان کی شاہرات پر موجود ریلوے پھاٹکوں کوبند کردیا جائے گا۔