جیکولین فرنینڈس کیجانب سے عید مبارک

May 14, 2021

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی جانب سے اُن کے تمام مسلمان مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرجیکولین فرنینڈس نے ایک پوسٹ شیئر کی جس پر ’عید مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔


جیکولین فرنینڈس نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’تمام لوگوں کو عیدالفطر مبارک ہو۔‘

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’آپ کی زندگی ہمیشہ پُرامن اور برکتوں والی رہے۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مسلمان مداح بھی اُنہیں عید کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس نے صرف ایک گھنٹہ قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت سمیت دُنیا کے کئی ایشیائی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔