بھارت سے آسٹریلیا جانے والی پرواز کے نصف مسافر کورونا کا شکار

May 14, 2021

بھارت سے آسٹریلیا جانے والی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مزید 3 لاکھ 43 ہزار144افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر کورونا وائرس کے مزید 13 مریض ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔