کراچی: 3 کم عمر لڑکیوں کا اغوا، زیادتی کی مبینہ کوشش

May 14, 2021


کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی سے 3 کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرکے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں، لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا اور مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق چنگچی رکشہ ڈرائیور تینوں لڑکیوں کو اغوا کرکےقریبی پلاسٹک گودام میں لے گیا تھا، جہاں ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں نے لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔