آئرش محکمہ صحت پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان مانگ لیا

May 15, 2021

آئرش محکمہ صحت کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ کرنے والے ہیکرز نے ویب سائٹ پر قبضہ کر کے تاوان مانگ لیا۔

آئرش وزیراعظم نے ہیکرز کو تاوان دینے سے انکار کردیا۔

مقامی میڈیا نے روس، چین یا شمالی کوریا پر ملوث ہونے کا الزام کردیا ہے۔

ڈبلن سے سرکاری میڈیا کے مطابق محکمہ صحت نے آئی ٹی سسٹم بند کرکے ڈبلن روٹنڈا اسپتال کی تمام او پی ڈیز منسوخ کردی۔ زچگی کے تمام کلینک بند ہیں اور صرف 36 ماہ کی حاملہ ماؤں کواسپتال آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کےمطابق اس اقدام سے کورونا ویکسین کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔