کراچی: اورنگی کے گھر سے 2 دن پرانی لاش برآمد

May 16, 2021

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے ایک گھر سے ایک شخص کی 2 دن پرانی لاش ملی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر ساڑھے 11 گلشنِ ضیاء میں ناگوری ملک شاپ کے قریب واقع گھر کے اندر سے ایک شخص کی 2 دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

مذکورہ شخص کی ہلاکت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس سے ہلاکت کی وجہ سامنے آسکے گی۔

75 سالہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت منا کے نام سے ہوئی ہے۔