• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ندی سے بچے کی لاش کی باقیات برآمد، پولیس


کراچی کے علاقے کورنگی ندی سے بچے کی لاش کی باقیات برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش کا ڈھانچہ ملا، 7سال کے بچے کو 20 روز قبل بلال کالونی سے اغوا کیا گیا تھا۔

ملزم رضوان نے کہا کہ بچے کو میں نے اور میرے دوست اظہر نے اغوا کیا، میرے دوست نے کورنگی ندی میں بچے کے ساتھ زیادتی کی۔

اپنے بیان میں ملزم نے کہا کہ میں نے منع کیا تو دوست نے مجھے مکے مارے، زیادتی کے بعد میرے دوست نے گلا دباکر بچے کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تازہ ترین