اسرائیل، یہودی عبادت گاہ کی نشستیں گرنے سے 60 افراد زخمی

May 17, 2021

اسرائیل میں یروشلم کے قریب ایک یہودی عبادت گاہ میں سیٹنگ اسٹینڈ گرنے سے 60 افراد زخمی ہوگئے، 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

حادثہ اس وقت ہوا جب عبادت گاہ میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں، گزشتہ روز حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت 50 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہوچکی ہے۔