بلال مقصود نے عید پر ادھورا کام مکمل کر لیا

May 17, 2021

پاکستان کے معروف گلوکار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ادھوری پینٹنگ مکمل کر لی ہے ۔

بلال مقصود کئی عرصے سے اپنی ایک پینٹنگ پر کام کر رہے تھے جو اب مکمل ہو گئی ہے۔

بلال مقصود اس پینٹنگ سے متعلق پہلے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کئی بار تصویریں اپلوڈ کر چکے ہیں، اس سے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اُن کے لیے یہ پینٹنگ کتنی اہمیت رکھتی ہے ۔

گزشتہ ہفتے منائی گئی عید الفطر کے موقع پر لمبی چھٹیوں کے دوران بلال مقصود نے آخر کار اپنی پسندیدہ پینٹنگ مکمل کر ہی لی ہے۔

بلال مقصود نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اس پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اُن کی عید بہت اچھی گزری ہے۔‘


بلال مقصود کی اس پینٹنگ پر جہاں اُن کے مداح بلال مقصود کے اس ہنر اور اس صلاحیت کی تعریفیں کر رہے ہیں وہیں معروف اداکار ہمایوں سعید کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔

ہمایوں سعید کا بلال مقصود کی پینٹنگ پر کمنٹ کرتے ہوئے ’ کمال‘ لکھا گیا ہے جس پر بلال مقصود کی جانب سے ہمایوں سعید کی داد کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔