• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کی پینٹنگز کی انٹرنیٹ پر تعریفیں

پاکستان کے معروف موسیقار، سابق میوزک بینڈ اسٹرنگز کے میمبر بلال مقصود کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت پینٹنگز شیئر کر دی گئی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

بہترین آواز کے مالک، سروں کے ذریعے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بلال مقصود کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اکثر اوقات ہی فن سے متعلق پوسٹس شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداح خوب پسند کرتے ہیں۔

بلال مقصود اپنے مداحوں کے ساتھ کبھی اپنے ذہن میں بنائی گئی نئی دھنوں کو گٹار یا پیانو بجاتے ہوئے شیئر کرتے ہیں تو کبھی معروف اداکار عدنان صدیقی کی بانسری کو نیا رنگ دے کر میوزک کے دلدادہ افراد کا دل جیت لیتے ہیں۔

حال ہی میں بلال مقصود کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس ویک اینڈ کے دوران بنائی گئی نئی پینٹنگز شیئر کی گئی ہیں۔


بلال مقصود کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ انہوں نے ہفتے کے آخر میں چھٹیوں کے دوران یہ پینٹنگز بنائی ہیں، ان پینٹنگز کو کیا نام دینا چاہیے۔‘

بلال مقصود کی جانب سے جہاں اس سوال کے جواب میں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں نام تجویز کیے جا رہے ہیں وہیں اُن کی ان پیٹنگزکی خوب تعریفیں بھی ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین