• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کو اپنے کونسے گانے بے حد پسند ہیں؟

اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے اپنے مداحوں کو اُن دو گانوں کے بارے میں بتا دیا ہے جو اُن کے دل کے بہت قریب ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنے دو مقبول ترین گانوں کی یادگار تصاویر پوسٹ کیں جن میں سے ایک گانا ’میں تو دیکھوں گا‘ ہے اور یہ گانا اُنہوں نے اپنے ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیا کے ساتھ ملکر گایا تھا جبکہ اِس گانے کو ہدایات کار جامی کی ہدایات کاری میں بنایا گیا تھا۔


دوسرا گانا وہ ہے جو معروف گلوکار عاطف اسلم ، فیصل کپاڈیا اور بلال مقصود نے ملکر گایا تھا، اس گانے کا نام ’اب خود کچھ کرنا پڑے گا‘ ہے اور اس گانے کے ہدایت کار بھی جامی ہی تھے۔

تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال مقصود نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ دونوں گانے اُن کے پسندیدہ اور دل کے بےحد قریب ہیں۔


واضح رہے کہ گانا ’اب خود کچھ کرنا پڑے گا‘ سال 2010 میں ریلیز ہوا تھا اور یہ گانا اسٹرنگز بینڈ اور عاطف اسلم نے ملکر گایا تھا جبکہ گانا ’میں تودیکھوں گا‘ 4 اپریل 2011 کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس گانے میں اُس وقت کی ملکی صورتحال کو دکھایا گیا تھا۔

تازہ ترین