مریم نواز کا جاوید ہاشمی کے ہال کی دیواریں گرانے پر ردعمل

May 17, 2021


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر و چار دیواری پر حملہ نیچ حرکت اور گھٹیا سوچ کا عکاس ہے۔

جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیواریں گرائے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، جو چاہے کرلو، وقت بدل رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس وقت سے ڈرو جب بچاؤ کے لیے تمھارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہےگی۔ ان شاء اللّٰہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔