اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ، چیک ری پبلک کے سفیر کی کویتی وزارت خارجہ میں طلبی

May 17, 2021

متنازع ٹوئٹ کرنے پر کویت کی وزارت خارجہ نے چیک ریپبلک کے سفیر کو طلب کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیک سفیر مارٹن ڈوفراک نے اسرائیل کی حمایت میں ٹوئٹ کیا تھا۔

ادھرکویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چیک سفیر ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ چیک سفیر نے کویت کے سرکاری موقف اور کویتی عوام کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

کویتی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چیک سفیر کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق چیک سفیر نے حکومت کویت اور عوام سے معذرت کرلی ہے۔