اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں، رضا ربانی

May 18, 2021

اسلام آباد( نیوزایجنسیاں )سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہولوکاسٹ سے کم نہیں ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر مسلم امہ سمیت دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،فلسطینی عوام کو ماتم اور بچوں کے جنازے اٹھانے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع تھی او آئی سی ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسرائیل پر معاشی پابندی لگائے گی، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک اس پر دبائو ڈالیں گے۔